Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / بی سی سی آئی کا ایوارڈ میرے لئے خواب:نڈکرنی

بی سی سی آئی کا ایوارڈ میرے لئے خواب:نڈکرنی

ممبئی۔26ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ٹسٹ کے سابق آل راؤنڈر آر جی باپو) نڈکرنی نے آج خوشگوار حیرت کا اظہار کیا کیونکہ انہیں 11جنوری کو منعقد شدنی ساتویں سالانہ بی سی سی آئی ایوارڈ تقریب میں اعزاز سے نوازا جائے گا ۔ بی سی سی آئی کی جانب سے دیئے جانے والے ایوارڈ کے اعلان پر خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے نڈکرنی نے کہا کہ میں نے کبھی یہ خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے بی سی سی آئی کی جانب سے اعزاز دیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعزاز ملنے میں تاخیر ضروری ہوئی ہے لیکن میں خوش ہوں کیونکہ کرکٹ کیلئے میرے مختصر تعاون کو بھی سراہا گیا ہے ۔80سالہ نڈکرنی بائیں ہاتھ کی اسپین بولنگ اور اپنی بولنگ کے دوران متعدد میڈن اوورس کیلئے شہرت رکھتے ہیںجب کہ وہ بیٹنگ سے بھی ٹیم کی کامیابی میں تعاون دے چکے ہیں ۔ان کے علاوہ انگلیڈ میں مقیم فاروق انجنیئر اور آنجہانی ایکناتھ سولکر کو بھی ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT