Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / بی سی سی آئی کا جنرل باڈی اجلاس 2 مارچ کو ہوگا

بی سی سی آئی کا جنرل باڈی اجلاس 2 مارچ کو ہوگا

چینائی 8 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ کنٹرول بورڈ کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس 2 مارچ کو منعقد ہوگا ۔ بی سی سی آئی کی ورکنگ کمیٹی کے آج منعقدہ ایک اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس اجلاس میں مسٹر این سرینواسن نے ٹاملناڈو کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت میں شرکت کی ۔ کمیٹی نے حال ہی میںسپریم کورٹ کی جانب سے دئے گئے فیصلے کے اثرات کا جائزہ ل

چینائی 8 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ کنٹرول بورڈ کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس 2 مارچ کو منعقد ہوگا ۔ بی سی سی آئی کی ورکنگ کمیٹی کے آج منعقدہ ایک اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس اجلاس میں مسٹر این سرینواسن نے ٹاملناڈو کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت میں شرکت کی ۔ کمیٹی نے حال ہی میںسپریم کورٹ کی جانب سے دئے گئے فیصلے کے اثرات کا جائزہ لیا اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ قانونی مشورہ کے مطابق کارروائی کی جائے ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام سابق کرکٹرس کو جو ماہانہ مشاہرہ دیا جاتا ہے اس میں پچاس فیصد کا اضافہ کیا جائے جو ماہانہ 50 ہزار روپئے کی حد سے زیادہ نہ ہو ۔ اس اضافی مشاہرہ پر جاریہ سال یکم جنوری سے عمل آوری ہوگی ۔ بی سی سی آئی کے اس سالانہ جنرل باڈی اجلاس کا طویل وقت سے انتظار کیا جار ہاتھا ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے این سرینواسن کو بی سی سی آئی کا انتخاب لڑنے سے روک دئے جانے کے بعد اس اجلاس کی اہمیت بڑھ گئی تھی ۔ اب بی سی سی آئی ورکنگ کمیٹی نے آج اپنا اجلاس منعقد کرتے ہوئے جنرل باڈی اجلاس 2 مارچ کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT