بی سی سی آئی کی نظر میں ٹسٹ کرکٹ غیراہم : وینگسرکر

ممبئی ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے خلاف شرمناک شکست کی وجہ بی سی سی آئی کو قرار دیتے ہوئے دلیپ وینگسرکر نے کہا کہ بورڈ کی نظر میں ٹسٹ کرکٹ کی اہمیت نہیں ہے۔ 116 ٹسٹ مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے وینگسرکر نے ٹیم کے کوچ ڈنکن فلیچر کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کوچنگ عملہ کو فوراً برطرف کردینا چاہئے۔ دھونی کی قیادت پر بھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان میں قیادت کا فقدان قرار دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT