Wednesday , September 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / بی سی سی آئی ‘آئی سی سی کے قواعد میں بڑی تبدیلی کا خواہاں

بی سی سی آئی ‘آئی سی سی کے قواعد میں بڑی تبدیلی کا خواہاں

ممبئی۔7اگست ( سیاست ڈاٹ کام) انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جیمس اینڈرسن حریف کھلاڑی رویندر جڈیجہ کے ساتھ ہونے والے تنازعہ میں اب جب کہ آئی سی سی کی جانب سے بے قصور قرار دے دیئے گئے ہیں جس پر بی سی سی آئی نہ صرف مایوس ہے بلکہ وہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق( قواعد) میں تبدیلی کا خواہاں ہے کیونکہ بی سی سی آئی سمجھتا ہے کہ اب وقت ہے کہ آئی سی سی کے

ممبئی۔7اگست ( سیاست ڈاٹ کام) انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جیمس اینڈرسن حریف کھلاڑی رویندر جڈیجہ کے ساتھ ہونے والے تنازعہ میں اب جب کہ آئی سی سی کی جانب سے بے قصور قرار دے دیئے گئے ہیں جس پر بی سی سی آئی نہ صرف مایوس ہے بلکہ وہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق( قواعد) میں تبدیلی کا خواہاں ہے کیونکہ بی سی سی آئی سمجھتا ہے کہ اب وقت ہے کہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق میں تبدیلی یا پھر مکمل ڈھانچہ تبدیل کیا جائے ۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری سنجے پٹیل نے خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق میں ترمیم یا پھر مکمل تبدیلی کی ضرورت ہے ۔ جیسا کہ فی الحال بی سی سی آئی اینڈرسن کے خلاف گارڈن لیوس کی جانب سے دیئے جانے والے فیصلہ کے خلاف اپیل نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پہلے ہی بی سی سی آئی میں اپنے ساتھیوں کے علاوہ وکلاء سے بھی کہا ہے کہ وہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کا تفصیلی مطالعہ کریںاور معلوم کریں کہ وہ کونسے نکات ہے جنہیں مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT