Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / بی سی طبقات کیلئے 102 کروڑ کی قرض سبسیڈی منظور

بی سی طبقات کیلئے 102 کروڑ کی قرض سبسیڈی منظور

حیدرآباد /20 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے بی سی طبقات کیلئے دیوالی کے تحفے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے بی سی طبقات کو قرض سبسیڈی کیلئے 102.8 کروڑ روپئے منظور کرتے ہوئے متعلقہ فائل پر دستخط بھی کردی ہے ۔ جس سے بی سی طبقات کے 12,218 افراد کو فائدہ ہوگا ۔ ریاستی وزیر بی سی ویلفیر جوگو رامنا نے فنڈز کی منظوری پر چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ بی سی طبقات کیلئے چیف منسٹر نے دیوالی کے دوسرے دن فراخدلی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ یہ سبسیڈی کی رقم 12 فیڈریشن کے استفادگان تک بہت جلد فراہم کردئے جائیں گے ۔ ریاستی وزیر بی سی نے کہا کہ تلنگانہ حکومت بی سی طبقات کی فلاح و بہبود کے معاملے میں عہد کی پابند ہے اور بڑے پیمانے پر عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT