Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / بی سی طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے 25000 کروڑ کی اجرائی کا مطالبہ

بی سی طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے 25000 کروڑ کی اجرائی کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی ریاستی بی سی مورچہ کے صدر و سابق رکن اسمبلی وی سری راملو نے آج ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریاست میں پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے بی سی سب پلان کے تحت 25,000 کروڑ روپئے جاری کئے جائیں ۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ٹی آر ایس حکومت نے سات وائس چانسلروں کا تقرر عمل میں لایا ہے جن میں صرف دو پسماندہ طبقات سے ہیں جبکہ ریاست میں بی سی طبقات کی آبادی 52 فیصد ہے ۔ ریاست میں بی سی طبقات کو مزید مواقع دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی سی طلباء کے لیے اسٹڈی سرکلس کے بجٹ میں اضافہ کرتے ہوئے 200 کروڑ روپئے مختص کئے جانے چاہئیں ۔ انہوں نے بی سی طلباء کی فیس ری ایمبرسمنٹ کیلئے 6400 کروڑ روپئے جاری کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT