Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / بی سی طبقہ کی فہرست سے 26 طبقات علحدہ ،فی الحال 112 طبقات شامل، وزیر بہبودی پسماندہ طبقات

بی سی طبقہ کی فہرست سے 26 طبقات علحدہ ،فی الحال 112 طبقات شامل، وزیر بہبودی پسماندہ طبقات

حیدرآباد۔/14مارچ، ( سیاست نیوز) وزیر بہبودی پسماندہ طبقات جوگو رامنا نے کہا کہ بی سی طبقہ کی فہرست سے 26 طبقات کو علحدہ کردیا گیا ہے اور فی الوقت بی سی طبقہ کی فہرست میں 112 طبقات شامل ہیں۔ وقفہ سوالات کے دوران آر کرشنیا اور دوسروں کے سوال پر جوگو رامنا نے کہا کہ ایسے طبقات کو بی سی فہرست سے علحدہ کردیا گیا جو آندھرا اور رائلسیما سے تعلق

حیدرآباد۔/14مارچ، ( سیاست نیوز) وزیر بہبودی پسماندہ طبقات جوگو رامنا نے کہا کہ بی سی طبقہ کی فہرست سے 26 طبقات کو علحدہ کردیا گیا ہے اور فی الوقت بی سی طبقہ کی فہرست میں 112 طبقات شامل ہیں۔ وقفہ سوالات کے دوران آر کرشنیا اور دوسروں کے سوال پر جوگو رامنا نے کہا کہ ایسے طبقات کو بی سی فہرست سے علحدہ کردیا گیا جو آندھرا اور رائلسیما سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے تیقن دیا کہ تلنگانہ میں رہنے والے طبقات اگر شمولیت کے سلسلہ میں حکومت سے نمائندگی کریں تو اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ فیس ری ایمبرسمنٹ کے تحت 130 طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو حکومت تعلیمی فیس ادا کررہی ہے۔ بی جے پی کے راجا سنگھ نے لودھا طبقہ کو بی سی زمرہ سے علحدہ کرنے کی مخالفت کی اور کہا کہ اس طبقہ نے بی سی میں شمولیت کیلئے طویل جدوجہد کی تھی لہذا انہیں دوبارہ اس زمرہ میں شامل کیا جانا چاہیئے۔ وزیر بہبودی پسماندہ طبقات نے کہا کہ بعض طبقات کی سماجی و معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد شمولیت پر کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT