Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / بی سی ویلفیر ہاسٹلس سے استفادہ کرنے مسلم طلبہ کو مشورہ

بی سی ویلفیر ہاسٹلس سے استفادہ کرنے مسلم طلبہ کو مشورہ

حیدرآباد۔/13مئی، ( پریس نوٹ ) حکومت تلنگانہ کمشنر اقلیتی بہبود کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق ڈائرکٹر اقلیتی بہبود ایم جے اکبر نے بی سی مسلم طلباء کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سماجی اور تعلیمی شعبوں میں انہیں فراہم کردہ 4فیصد تحفظات سے استفادہ کرتے ہوئے پری میٹرک ہاسٹلس بی سی میں داخلہ لیں۔ بی سی ویلفیر ہاسٹلس میں 55691 نشستیں ہیں ان میں 4فیصد

حیدرآباد۔/13مئی، ( پریس نوٹ ) حکومت تلنگانہ کمشنر اقلیتی بہبود کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق ڈائرکٹر اقلیتی بہبود ایم جے اکبر نے بی سی مسلم طلباء کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سماجی اور تعلیمی شعبوں میں انہیں فراہم کردہ 4فیصد تحفظات سے استفادہ کرتے ہوئے پری میٹرک ہاسٹلس بی سی میں داخلہ لیں۔ بی سی ویلفیر ہاسٹلس میں 55691 نشستیں ہیں ان میں 4فیصد نشستیں بی سی مسلمانوں کیلئے محفوظ ہیں۔ اس طرح ریاست بھر میں 2200 نشستیں بی سی مسلم طلبہ کو حاصل ہوں گی۔ انہوں نے بی سی زمرہ سے تعلق رکھنے والے مسلم طلباء سے اپیل کی کہ وہ اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے قریبی بی سی ویلفیر ہاسٹلس میں داخلہ لیں اور یہاں دی جانے والی سہولتوں اور اچھی رہائش، غذا ( بہترین چاول کے ساتھ )، مفت لباس اور دیگر فوائد سے استفادہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT