Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بی سی کمیشن کا آج نلگنڈہ و جگتیال دورہ

بی سی کمیشن کا آج نلگنڈہ و جگتیال دورہ

نلگنڈہ۔ 9 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع اقلیتی بہبود آفیسر نلگنڈہ وینکٹیشورلو نے صحافتی بیان میں بتایا کہ بی سی کمیشن 10 مارچ صبح 8 بجے آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤز واقع کلاک ٹاور سنٹر پہنچ جائے گا جہاں پر مختلف رضاکارانہ تنظیموں اور فلاحی اداروں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے یادداشت حاصل کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بی سی کمیشن کی جانب سے فراہم کردہ نمونہ فارمس خاندانی معلومات اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مراعات کے علاوہ دیگر مراعات سے متعلق پر کرتے ہوئے پیش کیا جاسکتا ہے تاکہ عوام کی جانب سے حاصل کردہ فارمس کو حکومت کو پیش کیا جاسکے۔ اطلاعات کے مطابق بی سی کمیشن کے عہدیدار ضلع مستقر کے مسلم بستیوں کا بھی دورہ کرتے ہوئے پسماندگی کی حقیقی صورتحال سے واقفیت حاصل کریں گے۔ قوم و ملت کی فلاح کا دم بھرنے والے قائدین و رہنماؤں پر ذمہ داری ہے کہ وہ اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے موثر نمائندگی کریں۔ دریں اثناء  رامچندر ریڈی ‘ محکمہ اقلیتی بہبود آفسر ضلع جگتیال نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بی سی کمیشن کاایک وفد10مارچ کو شام 4بجے سے جامع مسجد ‘ قلعہ گڈہ(36,37)‘ امین آباد ‘ موضع تاٹ پلی سید کالونی‘مکرم پورہ‘ زم زم مسجد ‘ مسجد کوثر‘ کے علاقوں میںدورہ کرتے ہوئے عوامی نمائندگیوں کی سماعت کریں گے ۔ضلع جگتیال کے تمام پارٹیوں کے اقلیتی قائدین اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں سے درخواست کی ہے کہ وہ فارمس کی خانہ پوری کرکے زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسلم تحفظات کے حق میں بی سی کمیشن سے نمائندگی کرتے ہوئے کمیشن کے وفد کومسلمانوں کے معاشی ‘ سماجی ‘ تعلیمی پسماندگی کی حقیقی صورتحال اور اپنے خیالات سے واقف کروائیں۔تاکہ بارہ فیصد تحفظات کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور ہوں۔مزید تفصیلات کیلئے رامچندر ریڈی ‘ محکمہ اقلیتی بہبود آفیسر ضلع جگتیال اور محمد محمود علی افسر سپرنٹنڈنٹ محکمہ اقلیتی بہبود ضلع جگتیال سیل9440063555 , 9030820570پر ربط پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT