بی شیودھر ریڈی تلنگانہ انٹلی جنس سربراہ ہوں گے

حیدرآباد۔/20مئی، ( سیاست نیوز) نئی ریاست تلنگانہ کے انٹلیجنس سربراہ کی حیثیت سے مسٹر بی شیودھر ریڈی ہوں گے۔ 1994 کے آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والے مسٹر بی شیودھر ریڈی کا تعلق ضلع رنگاریڈی سے ہے اور ان کی تعلیم شہر حیدرآباد میں ہوئی۔ انہوں نے انڈین پولیس سرویس میں شمولیت کے بعد 1996ء تا 1997ء میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس کی حیثیت سے انکا پلی، 1997تا 1998 نرسی پٹنم چنتا پلی اور1998تا2000ء بیلم پلی میں خدمات انجام دی ہیں۔ سال 2000ء میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدہ پر ترقی کے بعد انہوں نے ضلع نلگنڈہ میں سال 2000تا 2002ء، ضلع سریکاکلم میں سال 2002تا2003، ضلع نیلور میں سال 2004تا 2006، ضلع گنٹور میں 2006-07، ڈپٹی کمشنر آف پولیس حیدرآباد ( ٹریفک )کی حیثیت سے2004، ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون 2007تا2008 خدمات انجام دی ہیں۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کے رتبہ پر ترقی کے بعد اینٹی ماویسٹ یونٹ اسپیشل انٹلیجنس برانچ میں سال 2008تا2012۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کے رتبہ پر ترقی کے سال 2012ء کے چند ماہ ڈائرکٹر اینٹی کرپشن بیورو کی حیثیت سے خدمات انجام دی۔ انہیں کمشنر آف پولیس وشاکھاپٹنم مقرر کیا گیا تھا اور وہ گزشتہ دو سال سے وہاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مسٹر شیو دھر ریڈی کو انسپکٹر جنرل آف پولیس انٹلیجنس کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کیلئے نئی ریاست تلنگانہ میں مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے انہیں نامزد کیا ہے۔2جون کو تلنگانہ ریاست قائم ہونے پر انہیں فوری اس عہدہ پر فائز کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT