Monday , July 16 2018
Home / شہر کی خبریں / بی فارمیسی، فارما ڈی اوربائیو ٹکنالوجی کورسیس میں داخلہ کونسلنگ

بی فارمیسی، فارما ڈی اوربائیو ٹکنالوجی کورسیس میں داخلہ کونسلنگ

حیدرآباد۔/11جولائی، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں بی فارمیسی فارما ڈی و دیگر بائیو ٹیکنالوجی کورسیس میں داخلوں کیلئے 16 جولائی سے کونسلنگ منعقد کی گئی۔ نوین متل کنوینر ایمسیٹ نے یہ بات بتائی اور طلباء و طالبات ( امیدواروں ) کو کونسلنگ کے ایک حصہ کے طور پر 16 تا 18 جولائی تک ویب سائیٹ پر اطلاعات فراہم کرکے پراسیسنگ فیس ادا کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ 17 تا19جولائی تک سرٹیفکیٹ کی جانچ کی جائے گی جبکہ 17 تا20 جولائی تک امیدوار اپنے ویب آپشن دے سکتے ہیں۔ یہ عمل مکمل ہونے کے ساتھ ہی 23 جولائی کو نشستوں کا الاٹمنٹ ہوگا۔ نوین متل نے کہا کہ تفصیلات کیلئے www.tseamcetb.nic.in پر ربط پیدا کیا جاسکتا۔

TOPPOPULARRECENT