Monday , June 25 2018
Home / جرائم و حادثات / بی ڈی ایل دھماکہ میں زخمی کنٹراکٹ ملازم فوت

بی ڈی ایل دھماکہ میں زخمی کنٹراکٹ ملازم فوت

حیدرآباد 14 جون (سیاست نیوز)بی ڈی ایل دھماکہ میں زخمی کنٹراکٹ ملازم زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ 32 سالہ بی نوین گوڑ ساکن جلیل گوڑہ کل بھارت ڈائنامک لمیٹیڈ میں میزائیل تیار کرنے والی یونٹ کی ناکارہ دھماکو اشیاء کی منتقلی کے دوران 100 فیصد جھلس گیا تھا اور اسے اپولو ڈی آر ڈی او کنچن باغ میں شریک کیا گیا تھا اور آج صبح زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ نوین گوڑ کی موت کے بعد بی ڈی ایل ایمپلائز یونین نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیاکہ متوفی کے ورثا کو ملازمت اور ایکس گریشیا کا بھی اعلان کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT