Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / بی ڈی ایل کے تیار شدہ توپ شکن میزائیلس کا کامیاب تجربہ

بی ڈی ایل کے تیار شدہ توپ شکن میزائیلس کا کامیاب تجربہ

حیدرآباد 15 ستمبر (پی ٹی آئی) بھارت ڈائنامکس لمیٹیڈ (بی ڈی ایل) نے آج یہاں سرکاری طور پر اعلان کیاکہ اُس نے 2.8 کیلو میٹر کے فاصلہ تک وار کرنے والے دیسی ساختہ سیکنڈ جنریشن توپ شکن گائیڈیڈ میزائیل اموگھا ۔ 1 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ عوامی شعبہ کے دفاعی ادارہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مدھیہ پردیش کے بابینا رینج میں 10 ستمبر کو یہ تجربہ کیا گیا۔ بی ڈی ایل حیدرآباد کی طرف سے پہلا تزئین کردہ اور تیار شدہ میزائیل تھا۔ اموگھا ۔ 1 میزائیلس مناسب تجربات اور معیارات کی باضابطہ توثیق کے بعد فوج میں شامل کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق دو میزائیلس داغے گئے جنھوں نے بالترتیب 2.6 کیلو میٹر اور 2.8 کیلو میٹر کے فاصلوں پر کامیابی کے ساتھ مقررہ اہداف پر وار کیا۔

TOPPOPULARRECENT