Monday , December 11 2017
Home / Top Stories / بی کمیشن نے مسلم تحفظات پر سنوائی کا آغاز کیا۔ آ پ کی رائے فوری روانہ کیجئے

بی کمیشن نے مسلم تحفظات پر سنوائی کا آغاز کیا۔ آ پ کی رائے فوری روانہ کیجئے

حیدرآباد:تلنگانہ پسماندہ طبقات کمیشن نے مسلم تحفظات پر چہارشنبہ سے سنوائی کا آغاز کیاہے ۔ سنوائی کے لئے کمیشن کو محکمہ آبرسانی کے دفتر واقعہ خیر ت آباد ’’ جل بھون ‘‘ کی چوتھی منزل پر جگہ فراہم کی گئی ہے جہاں صبح 11تاشام 5بجے تک درخواست وصول کی جارہی ہیں۔

سنوائی کے لئے پہلے روز متعدد تنظیموں نے سنوائی میں حصہ لے کر مسلم تحفظات کی ضرورت کے متعلق کمیشن کو واقف کروایاہے۔

کمیشن مسلمانوں کی سماجی ‘ معاشی ‘ تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے تجاویز حاصل کررہا ہے آپ تحریری ‘زبانی اور انفرادی طور پر درخواستیں داخل کرسکتے ہیں یا پھر ای میل کے ذریعہ بھی اپنی رائے کمیشن کو دے سکتے ہیں۔

ای میل اس پتہ پر19ڈسمبر تک ارسال کئے جاسکتے ہیں
[email protected]

TOPPOPULARRECENT