Tuesday , April 24 2018
Home / شہر کی خبریں / بی یو ایم ایس امیدواروں کے لیے NEET اردو میڈیم کی مفت کوچنگ

بی یو ایم ایس امیدواروں کے لیے NEET اردو میڈیم کی مفت کوچنگ

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سی ای ایم ڈی کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود، حکومت تلنگانہ کے زیر سرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، جامعہ عثمانیہ کے زیر اہتمام EAMCET (AM) & NEET 2018 میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدواروں کے لیے سنٹر ( سی ای ایم ڈی ) کی جانب سے 27 مارچ تا 28 اپریل نظام کالج بشیر باغ حیدرآباد پر انگریزی میڈیم کے علاوہ بی یو ایم ایس میں داخلے کے خواہش مند امیدواروں کے لیے خصوصی طور پر نیٹ اردو میڈیم کی کوچنگ کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے ۔ ایسے طلباء جنہوں نے کم از کم 60 فیصد نشانات حاصل کرتے ہوئے انٹر میڈیٹ کامیاب کیا ہے یا انٹر سال اول میں 60 نشانات حاصل کئے ہوں اور سال دوم کا امتحان لکھ چکے ہیں ۔ داخلہ کے مستحق ہیں۔ اس کوچنگ سے استفادہ حاصل کرنے کے خواہش مند اقلیتی طلباء اپنے درخواست میمورنڈم آف مارکس سال دوم / سال اول کی زیراکس کاپی سال دوم کے ہال ٹکٹ ، آدھار ، EAMCET (AM) & NEET 2018 آن لائن اپلی کیشن فارم کی زیراکس کاپی ، اور دو پاسپورٹ سائز فوٹوز کے ساتھ 24 اپریل تک داخل کرسکتے ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 040-23210316 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT