Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / بی یو ایم ایس انٹرنس ٹسٹ

بی یو ایم ایس انٹرنس ٹسٹ

حیدرآباد 18 اگسٹ (سیاست نیوز) ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس کے تحت بی یو ایم ایس (یونانی میڈیسن) میں داخلہ کیلئے فارمس کے آن لائن ادخال کی آخری تاریخ 22 اگسٹ ہے اور فارم آن لائن داخل کرنے کے بعد اس کے ہارڈ کاپی ضروری منسلکات کے ساتھ این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس وجئے واڑہ کے پتہ پر 24 اگسٹ تک ذریعہ پوسٹ (کوریر) مل جانا چاہئے۔ امیدوار انٹرمیڈیٹ پی پی سی کم از کم 50 فیصد یا زٓئد نشانات سے کامیاب ہو اور عمر 17 سال 31 ڈسمبر کو مکمل ہو، امیدوار امتحانی فیس 800 روپئے ذریعہ ڈی ڈی جو رجسٹرار ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس وجئے واڑہ کے نام حاصل کردہ ہو اور وجئے واڑہ میں قابل قبول ہو منسلک کرنا ہوگا۔  یہ انٹرنس امتحان 6 سپٹمبر اتوار صبح دس بجے تا ایک بجے عثمانیہ میڈیکل کالج کوٹھی حیدرآباد پر رکھا گیا۔ اس کی مکمل ہدایات شرائط اور آن لائن فارمس ادخال کیلئے ویب سائیٹ ہے http://ntruhs.ap.nic.in عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر اس کی کوچنگ کلاسیس صبح کے اوقات میں جاری ہے۔ معلومات کیلئے سید خالد محی الدین اسد سے 9391160364 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT