Thursday , December 14 2017
Home / Top Stories / بی یو ایم ایس انٹرنس کے عدم انعقاد سے طلبا بے چین

بی یو ایم ایس انٹرنس کے عدم انعقاد سے طلبا بے چین

حکومت سے نمائندگی کرنے ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کا تیقن
حیدرآباد۔ 5 اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں اس سال بی یو ایم ایس (یونانی میڈیسن) کورس میں داخلہ کیلئے ابھی تک انٹرنس ٹسٹ کا اعلان نہیں ہوا جبکہ اس کے انتظار میں گزشتہ پانچ چھ ماہ سے سینکڑوں طلبا و طالبات انٹرنس امتحان کی تیاری کرتے ہوئے کیا اور کورس میں داخلہ نہیں لئے ایسے سینکڑوں امیدوار ہیں۔ ان کو مخاطب کرتے ہوئے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست نے کہا کہ حکومت سے اور کمشنر آیوش سے اس ضمن میں انہوں نے بات کی اور اس اہم اور سنگین مسئلہ پر توجہ دلوائی جس پر بتایا گیا کہ کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس اس ضمن میں فیصلہ کرے ۔ نیٹ کے ذریعہ آیوش ہومیوپیتھی، آیورویدک میں داخلہ کیلئے کونسلنگ ہورہی ہے۔ اس میں یونانی شامل نہیں ہیاب حکومت کے این آر یو ایچ ایس فوری بمسیٹ (یونانی انٹرنس) کا اعلان کریں اور 30 اکتوبر سے پہلے داخلہ مکمل کریں۔ حکومت ہند کے وزارت آیوش کے احکامات کی روشنی میں یہ بات کی صراحت کرائی گئی ہے کہ آیوش جس میں یونانی کورس شامل ہے، داخلہ ریاستی حکومت اپنے طور پر علیحدہ انٹرنس امتحان کے ذریعہ کرسکتی ہیں۔ سیاست کوچنگ کوآرڈینیٹر سید خالد محی الدین اسد نے طلبہ و اولیائے طلبہ کے دیرینہ مسائل اور ان کی تکالیف کو پیش کیا ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست نے تیقن دیا کہ حکومت سے اور اعلیٰ سطح سے اس ضمن میں نمائندگی کی جائے گی اور معزز ہائیکورٹ سے رجوع ہوکر انصاف کیلئے جدوجہد کی جائے گی۔ ایم اے حمید کیریئر کونسلر نے طلبہ کی رہنمائی کی۔

TOPPOPULARRECENT