Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / بی یو ایم ایس خدمت خلق کا بہترین ذریعہ

بی یو ایم ایس خدمت خلق کا بہترین ذریعہ

بمسیٹ میں بہترین رینکس حاصل کرنے کا مشورہ ، ڈاکٹر محمد عبدالمجیب کا لکچر

بمسیٹ میں بہترین رینکس حاصل کرنے کا مشورہ ، ڈاکٹر محمد عبدالمجیب کا لکچر
حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : موجودہ دور میں طب یونانی کی اہمیت و افادیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ طب یونانی ایک قدیم طریقہ علاج ہے جس میں کوئی ذیلی اثرات نہیں پائے جاتے نہ صرف ہندوستان ایران ، پاکستان بلکہ مشرق وسطیٰ اور یوروپی ممالک میں بھی طب یونانی کی اہمیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار عابد علی خاں آئی ہاسپٹل میں بمسیٹ ( بی یو ایم ایس ) داخلہ کی جاری کوچنگ کے طلباء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب نے کیا ۔ ادارہ سیاست کی جانب سے طلبہ کے لیے بی یو ایم ایس کے داخلہ ٹسٹ کی کوچنگ کا اہتمام کیا گیا ۔ انہوں نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ علم دو طرح کا ہوتا ہے ایک دینی علم اور دوسرا بدن سے متعلق علم یہ دو علوم زندگی گذارنے کے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ بمسیٹ میں بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے بی یو ایم ایس میں اپنی نشستوں کو یقینی بنائیں ۔ ڈاکٹر عبدالمجیب نے طلباء وطالبات کو بی یو ایم ایس انٹرنس ٹسٹ کے بارے میں تفصیلات بھی بتائیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر اکبر علی ، ڈاکٹر اکبر الدین صدیقی و دیگر موجود تھے ۔ بی یو ایم ایس کوچنگ کلاس کے انچارج سید خالد محی الدین اسد نے شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT