Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / بی یو ایم ایس داخلوں کیلئے چہارشنبہ کو کونسلنگ

بی یو ایم ایس داخلوں کیلئے چہارشنبہ کو کونسلنگ

حیدرآباد۔ 23 اکتوبر (سیاست نیوز) بی یو ایم ایس سال 2014-15ء میں داخلوں کیلئے کونسلنگ 29 اکتوبر کو ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسیس وجئے واڑہ میں مقرر ہے۔ ایسے امیدوار جو جسمانی طور پر معذور ہوں، وہ صبح 9 بجے شخصی طور پر موجود رہیں۔ دیگر تمام امیدواروں کیلئے کونسلنگ صبح 10:30 بجے شروع ہوگی اور بمسیٹ میں اول تا آخر رینک حاصل کرنے وال

حیدرآباد۔ 23 اکتوبر (سیاست نیوز) بی یو ایم ایس سال 2014-15ء میں داخلوں کیلئے کونسلنگ 29 اکتوبر کو ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسیس وجئے واڑہ میں مقرر ہے۔ ایسے امیدوار جو جسمانی طور پر معذور ہوں، وہ صبح 9 بجے شخصی طور پر موجود رہیں۔ دیگر تمام امیدواروں کیلئے کونسلنگ صبح 10:30 بجے شروع ہوگی اور بمسیٹ میں اول تا آخر رینک حاصل کرنے والے امیدوار تمام اصل اسنادات کے ساتھ موجود رہیں گے۔ اس کے علاوہ انہیں 1,000/- روپئے کونسلنگ فیس ادا کرنی ہوگی۔ جن امیدواروں کو عبوری طور پر منتخب کرلیا جائے، انہیں 3,200 روپئے یونیورسٹی فیس بشکل ڈی ڈی کسی بھی قومیائے ہوئے بینک سے بنام رجسٹرار ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسیس وجئے واڑہ ،ادا کرنا ہوگا۔ کونسلنگ کے بارے میں امیدواروں کو انفرادی طور پر اطلاع نہیں دی جائے گی چنانچہ اگر کوئی امیدوار کونسلنگ کے وقت موجود نہ ہو تو اسے غیرحاضر تصور کرتے ہوئے بعد والے رینک کے امیدوار کو بلایا جائے گا۔ تفصیلات یونیورسٹی ویب سائیٹ ntruhs.ap.nic.in پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔ اس دوران اے پی و تلنگانہ یونانی میڈیکل آفیسرس اسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد سلیم اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اے اے خاں نے بتایا کہ گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج چارمینار میں 75 نشستوں کے بجائے صرف 57 نشستوں اور عبدالحق یونانی میڈیکل کالج کرنول میں 49 نشستوں پر داخلے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کی لاپرواہی کے سبب 15 نشستوں کی کمی ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT