Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / بی یو ایم ایس داخلہ انٹرنس بمسیٹ کی کوچنگ

بی یو ایم ایس داخلہ انٹرنس بمسیٹ کی کوچنگ

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( راست ) : ادارہ سیاست کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی یونانی کورس بی یو ایم ایس میں داخلہ کے لیے بمسیٹ کوچنگ کی کلاسیس کا 20 اپریل سے آغاز ہورہا ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کورس نے بتایا کہ 7 بجے صبح سے 11 بجے دن تک کلاسیس کا انتظام ہوگیا ۔ جس میں حیدرآباد کے ماہر تعلیم اساتذہ ، جناب اکبر الدین صدیقی ، ڈاکٹر میر اکبر علی ، ڈاکٹر کلیم جلیلی کلاسیس لیں گے ۔ کوچنگ میں شرکت کے خواہش مند طلباء وطالبات اپنا ایس ایس سی ، انٹر ہال ٹکٹ ، آدھار کارڈ ، دو عدد فوٹوز اور ایک ہزار روپئے رجسٹریشن فیس کے ساتھ جناب خالد محی الدین اسد کنوینر کورس سے 11 بجے دن سے 5 بجے دن تک ملاقات کرتے ہوئے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 9391160364 پر ربط کریں ۔۔
تلنگانہ کے بھدراچلم میں درجہ حرارت 44ڈگری سلسیس درج
حیدرآباد 12اپریل (یواین آئی ) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے ۔ یہ درجہ حرارت معمول سے تین تا پانچ ڈگری زائد رہا ہے ۔تلنگانہ کے بھدراچلم میں درجہ حرارت 44،محبوب نگر میں 43ڈگری،کھمم میں 42 ڈگری،آندھراپردیش کے کرنول میں 43 ڈگری،اننت پور میں 42ڈگری،نندی گاما میں 40ڈگری ، تروپتی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سلسیس درج کیا گیا ہے ۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھرا پردیش میں بعض مقامات پر ہلکی تااوسط یا گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT