Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / بی یو ایم ایس میں داخلوں کیلئے دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ

بی یو ایم ایس میں داخلوں کیلئے دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ

حیدرآباد میں 60نشستیں، وجئے واڑہ میں کونسلنگ کیلئے آج شام دفتر ’’سیاست‘‘ سے روانگی

حیدرآباد میں 60نشستیں، وجئے واڑہ میں کونسلنگ کیلئے آج شام دفتر ’’سیاست‘‘ سے روانگی
حیدرآباد۔25نومبر ( سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ بی پی سی کامیاب امیدوار جنہوں نے بی یو ایم ایس انٹرنس ٹسٹ 2014ء میں شرکت کر کے کامیابی حاصل کی ہے ان کیلئے ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنسس وجئے واڑہ میں 27نومبر کو صبح 9بجے سے دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ رکھی گئی ہے ۔ اس کونسلنگ میں حیدرآباد کے گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج میں 3نشستیں اورکرنول کے ڈاکٹر عبدالحق یونانی طبی کالج میں ایک نشست پر داخلے کے علاوہ حیدرآباد کے بنڈلہ گوڑہ علاقہ میں نوقائم کردہ العارف یونانی میڈیکل کالج میں Aزمرہ میں 50 نشستیں اور Bزمرہ میں 10نشستوں پر داخلے دیئے جائیں گے ۔ کونسلنگ کی فیس ایک ہزار روپئے ہے جبکہ پرائیوٹ یونانی کالج میں داخلے کیلئے یونیورسٹی فیس اے زمرہ کیلئے 7ہزار اور بی زمرہ کیلئے 9800روپئے کونسلنگ کے وقت ہی سیٹ الاٹ ہوتے ہی ادا کرنا ہوگا جو ذریعہ ڈی ڈی داخل کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ العارف یونانی کالج میں داخلے ملنے پر کالج کی اے زمرہ کیلئے فیس 21ہزار اور بی زمرہ کیلئے 42ہزار روپئے ‘ 29نومبر تک ادا کرنا ہوگا جو ذریعہ ڈی ڈی بنام ’’ العارف یونانی میڈیکل کالج ‘‘ حیدرآباد ادا کرنا ہوگا اور جو مینجمنٹ کوٹہ میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کیلئے 29نومبر آخری تاریخ ہے ‘ کونسلنگ میں شرکت کے خواہاں امیدوار 25نومبر تک اپنا نام بس روانگی کیلئے فوری درج کروائیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے سید خالد محی الدین اسد سے 9391160364 پر ربط پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT