Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / بی یو ایم ایس میں داخلے کیلئے جے این ٹی یو کوکٹ پلی میں کونسلنگ

بی یو ایم ایس میں داخلے کیلئے جے این ٹی یو کوکٹ پلی میں کونسلنگ

۔27 اکٹوبر کو آخری رینک تک امیدواروں کو طلب کیا گیا
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : جناب سید خالد محی الدین اسد انچارج سیاست بی یو ایم ایس کوچنگ مرکز کی اطلاع کے بموجب کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس کے تحت بی یو ایم ایس (یونانی میڈیسن ) میں داخلے کے لیے ویب کونسلنگ 27 اکٹوبر کو حیدرآباد کے جے این ٹی یو کوکٹ پلی میں رکھی گئی ہے ۔ ڈاکٹر سید غوث الدین سابق مشیر یونانی حکومت اے پی نے بتلایا کہ اس کے لیے بمسیٹ 2016 کے ایک تا آخری رینک تک طلب کیا گیا ہے ۔ امیدواروں کو اپنے تمام اصل اسنادات کی تصدیق کے ساتھ ایک سو روپئے کا بانڈ ساتھ رکھنا ہوگا ۔ اس دفعہ یونیورسٹی نے جہاں کونسلنگ حیدرآباد میں رکھی ہے ہیں پر پہلے اسنادات کی صدیق رکھی ہے ۔ پھر امیدواروں کو پاس ورڈ دیا جائے گا اور اس او ٹی پی کے ذریعہ ویب آپشن دینا ہوگا ۔ یوں تو یونیورسٹی نے کونسلنگ کا اعلامیہ مشترکہ طور پر بی یو ایم ایس کے ساتھ بی یو ایم ایس ( ایورویدک ) ، بی ایچ ایم ایس ( ہومیوپیتھی ) بی این وائی ایس نیچر پتھی (یوگا ) کا مشترکہ طور پر جاری کیا ہے لیکن بی یو ایم ایس کا علحدہ انٹرنس ، بمسٹ تھا جب کہ دیگر کورسز میں داخلے کے لیے ویب کونسلنگ ایمسیٹ I کے رینک سے ہوگی ۔ چنانچہ انٹرمیڈیٹ بی پی سی امیدوار جو ایمسیٹ I کا رینک حاصل کئے ۔ وہ بھی مذکورہ بالا کورسز کے لیے ویب کونسلنگ کے لیے اسنادات کی تصدیق کروائیں ۔ ادارہ سیاست کے تحت بی یو ایم ایس انٹرنس ٹسٹ کی کوچنگ کے شاندار نتائج رہے اور ان کا داخلہ نظامیہ طبی کالج اور العارف یونانی کالج اور عبدالحق یونانی کالج کرنول میں ہوگا ۔ اس ضمن میں ویب کونسلنگ کے طریقہ کار بروز جمعہ 21 اکٹوبر کو 3 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر ایک گائیڈنس پروگرام زیر نگرانی ڈاکٹر سید غوث الدین رکھا گیا ۔ اس میں کونسلنگ کا طریقہ کار اسنادات کی ضرورت اور دیگر دستاویزات کی تفصیلات بتائی جائے گی ۔ بی یو ایم ایس انٹرنس ٹسٹ کامیاب طلباء وطالبات وقت پر شریک ہو کر استفادہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT