Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / بی یو ایم ایس میں داخلے کیلئے وجئے واڑہ میں کونسلنگ

بی یو ایم ایس میں داخلے کیلئے وجئے واڑہ میں کونسلنگ

225 نشستیں ،ادارہ سیاست کے تحت ٹرانسپورٹ کی حسب سابق سہولت فراہم
حیدرآباد 25 اکٹوبر (سیاست نیوز) ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس کے تحت بی یو ایم ایس (یونانی میڈیسن) میں داخلہ کے لئے انٹرنس ٹسٹ بمسٹ 2015 کے امیدواروں کیلئے کونسلنگ وجئے واڑہ میں جاریہ ماہ کے اواخر یا نومبر کے پہلے ہفتہ میں رکھی جارہی ہے۔ کونسلنگ شیڈول کو قطعیت دی جارہی ہے۔ ادارہ سیاست کے زیراہتمام حسب سابق اس سال بھی کونسلنگ میں شرکت کے لئے آمد و رفت کیلئے بس ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جارہا ہے۔ سی سی آئی ایم نے نظامیہ طبی کالج چارمینار حیدرآباد کو 75 نشستیں ڈاکٹر عبدالحق یونانی کالج میں 50 اور العارف یونانی میڈیکل کالج میں 100 نشستوں کی اجازت دے دی ہے۔ جس میں 50 نشستوں پر داخلے ذریعہ کونسلنگ ’A‘ زمرہ میں، ’B‘ زمرہ میں 10 نشستیں اور ’C‘ زمرہ مینجمنٹ کوٹہ کی 40 نشستیں ہیں۔ ڈاکٹر سید غوث الدین سابق مشیر یونانی حکومت اے پی کی زیرنگرانی ادارہ سیاست کی بی یو ایم ایس انٹرنس ٹسٹ کوچنگ کے ثمرآور نتائج برآمد ہوئے۔ کونسلنگ میں شرکت کے لئے امیدوار انچارج بی یو ایم ایس مسٹر سید خالد محی الدین اسد سے فون نمبر 9391160364 پر صبح 10 تا 5 بجے شام کے درمیان اپنے نام درج کروائیں۔

TOPPOPULARRECENT