Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / بی یو ایم ایس میں داخلے کیلئے ویب کونسلنگ آج چار بجے تک ویب آپشن

بی یو ایم ایس میں داخلے کیلئے ویب کونسلنگ آج چار بجے تک ویب آپشن

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں کے این آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس کے تحت بی یو ایم ایس میں داخلے کے لیے پہلی دفعہ ویب کونسلنگ رکھی گئی ۔ 27 اکٹوبر کو اسنادات کی تصدیق ہوئی اور 27 اکٹوبر تا 28 اکٹوبر شام 4 بجے تک ویب آپشن دینا ہوگا ۔ ڈاکٹر سید غوث الدین سابق مشیر یونانی حکومت اے پی نے بتایا کہ جو امیدوار اسنادات کی تصدیق کرواچکے ہیں وہ ویب آپشن دیں ۔ ادارہ سیاست کے تحت سید خالد محی الدین اسد کونسلنگ سنٹر جے این ٹی یو کوکٹ پلی میں موجود تھے ۔ ویب آپشن میں صرف گورنمنٹ نظامیہ کالج ہی ہے ۔ العارف یونانی کالج ویب کونسلنگ میں نہیں ہے ۔ امکان ہے کہ دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ میں شامل ہوگی اور ویب آپشن ایک اور مرحلہ ہوگا ۔ بی یو ایم ایس انٹرنس ٹسٹ کامیاب امیدوار جو اسنادات کی تصدیق کرواچکے اور جنہیں لاگ اِن آئی ڈی آگیا وہ انٹرنیٹ پر ویب آپشن دیں ۔ ایم اے حمید کیرئیر کونسلر نے بتایا کہ دوسرے مرحلہ کی ویب آپشن کے لیے اسنادات کے تصدیق کی ضرورت نہیں رہے گی ۔ حکومت ایس سی / ایس ٹی کے ساتھ خصوصی تحفظات زمرہ جات میں یونانی میں اسپورٹس اور ین سی سی نہیں رکھی اس کیلئے یونیورسٹی اور حکومت سیٹ محفوظ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT