Saturday , December 16 2017
Home / Top Stories / ’’بے ادب کو خدا بھی معاف نہیں کرتا‘‘:راجناتھ سنگھ

’’بے ادب کو خدا بھی معاف نہیں کرتا‘‘:راجناتھ سنگھ

نئی دہلی ۔ /17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ’’ معمر افراد اور بزرگوں کی جہاں عزت نہیں کی جاتی وہاں مصیبتیں آنا یقینی ہے اور ایسے لوگوں کو خدا بھی کبھی معاف نہیں کرتا ‘‘ ۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ان خیالات کا اظہار کیا اور ملک میں اولڈیج ہومس کے قیام کوافسوسناک قرار دیا ۔ وہ معمر افراد کی مدد اور انہیں اعزاز فراہم کرنے کے مقصد سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تعلیم یافتہ اور باشعور سماج سے یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ اپنے معمر افراد کی نگہبانی کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کیلئے یہ ضروری ہے کہ وہ سوپر پاور بننے کی بجائے ایک عالمی ٹیچر (وشواگرو) بنے ۔ رامائن کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ لارڈ رام کے اصولوں کو سیکھنے اور اپنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا ۔ یہاں تک کہ وہ اپنے والد کی بات اور ادب کو ملحوظ رکھتے ہوئے 14 سال کیلئے جلاوطن ہوگئے ۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ قدیم ہندوستانی روایات اور اقدار کو سیکھیں تاکہ نہ صرف ضعیف افراد کی مدد ہو بلکہ ہندوستان کو بھی طاقتور بنایا جاسکے ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ انہیں خدائی طاقت پر پورا یقین ہے اور وہ اس نقطہ نظر کو تسلیم کرتے ہیں کہ ماضی میں کئے گئے اچھے یا برے کاموں کا زندگی پر اثر پڑتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT