Wednesday , November 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / بے جان وکٹوں کو ختم کیا جائے : بائیکاٹ

بے جان وکٹوں کو ختم کیا جائے : بائیکاٹ

لندن۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ناٹھنگم میں منعقدہ پہلے ٹسٹ کیلئے تیار کی گئی بے جان وکٹ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انگلش ٹیم کے سابق کپتان جیفری بائیکاٹ نے مطالبہ کیا ہیکہ اس طرح کی وکٹیں نہ بنائی جائیں۔ بائیکاٹ نے انگلش روزنامہ ڈیلی ٹیلی گراف کیلئے تحریر کردہ اپنے مضمون میں لکھا ہیکہ پہلے ٹسٹ کیلئے تیار کردہ وکٹ پر دونوں ہی ٹیموں کے فاسٹ بولر بہتر بولنگ کیلئے جدوجہد کررہے تھے کیونکہ یہ وکٹ نہ صرف سست اور نچلی تھی بلکہ اس وکٹ میں کوئی جان بھی نہیں تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں سیزن انگلینڈ کو 7 ٹسٹ کھیلنے ہیں اور اس طرح کی وکٹ سے فاسٹ بولروں کا جوش ختم ہوجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT