Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / بے حیائی سے بچنے کیلئے توبہ کی تلقین: حافظ صابر پاشاہ

بے حیائی سے بچنے کیلئے توبہ کی تلقین: حافظ صابر پاشاہ

حیدرآباد۔/29اکٹوبر، ( راست ) حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے ہفتہ واری دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بتلایا کہ آج ہمارا احساس کتنا مرچکا ہے اور ہمارا دل کتنا مردہ ہوچکا ہے آئے دن ہم دیکھ رہے ہیں کہ کسی نہ کسی کا انتقال ہوتا رہتا ہے اور ہم اس کی نعش قبر میں دفن کرتے رہتے ہیں۔ پھر بھی ہمیں موت کا ڈر نہیں، آخرت کا خوف نہیں، قیامت کا احساس نہیں اور ایمان کا پاس نہیں، صرف مکان، دوکان، جائیداد کی فکر میں لگے رہتے ہیں ۔ بال بچے ، عزیز و اقارب کے لئے بے چین و بے قرار رہتے ہیں مگر یاد رکھیئے یہ سب دنیا ہی میں رہ جائیں گے۔خالی ہاتھ سب کچھ چھوڑ کر جانا ہوگا۔ آج ہم جس دور سے گذررہے ہیں بڑاہی پُرفتن اور پُر اشوب دور ہے۔ مسلمانوں میں جہاں دین سے بے توجہی اور بے رغبتی ہے وہیں طرح طرح کی بداعمالیوں نے جنم لے لیا ہے ، آج قوم مسلم میں مغربی تقلید کی ایک عام وباء پھیلی ہوئی ہے جس نے ہمارے نوجوان مردوں اور عورتوں میں ایسی بے حیائی پیدا کردی ہے کہ شیطان بھی جن سے پناہ مانگتا ہوگا۔ لیکن ابھی توبہ کا دروازہ کھلا ہوا ہے، ابھی ہمارے لئے وقت ہے۔

Techkriti’18 کیلئے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک انٹر پرائز کا اشتراک اور اسپانسرنگ
حیدرآباد۔/29 اکٹوبر، ( پریس نوٹ) انسٹی ٹیوٹ آف پبلک انٹر پرائز کی جانب سے ‘Techkriti’18 اسپانسر اور اشتراک کیا جارہا ہے، جو آئی آئی ٹی، کانپور کا ایک سالانہ انٹرنیشنل ٹیکنیکل ، انٹر پرینیورل اینڈ بزنس فیسٹول ہے۔ اس فیسٹول کے 24ویں ایڈیشن کے حصہ کے طور پر ٹیک کرینی اوپن اسکول ، چمپین شپ (TOSC) کا ہندوستان بھر میں 28 مختلف شہروں میں اہتمام کیا جاتا ہے جو طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں اور ٹکنالوجیکل اسکلس کو فروغ دینے میں معاون ہے۔ معلوما ت کیلئے 040-27098060 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT