Monday , February 26 2018
Home / جرائم و حادثات / بے روزگاروں کو روزگار کا جھانسہ دینے والہ دھوکہ باز گرفتار

بے روزگاروں کو روزگار کا جھانسہ دینے والہ دھوکہ باز گرفتار

لاکھوں روپئے ہڑپنے کا الزام ، سی سی ایس پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /23 نومبر (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس) پولیس نے ایک دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا جو بیروزگار نوجوانوں کو مشہور آئی ٹی کمپنیوں میں ملازمت فراہم کرنے کے بہانے دھوکہ دے رہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ 45 سالہ رمنا راؤ جو انو کنسلٹنسی واقع کھمم کا منیجنگ ڈائرکٹر ہے اور اس نے کئی انجنیئرنگ گریجویٹس و بیروزگار نوجوانوں کو سوشیل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹس اور اشتہارات کے ذریعہ راغب کرتے ہوئے انہیں مشہور بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیوں میں ملازمت فراہم کرنے کے بہانے ان سے 60 لاکھ روپئے حاصل کرلئے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ سال 2013 ء اور 14 ء میں رمنا راؤ نے وی سوجئے بالا اور جی جگدیشور ریڈی ، رمیش بسوانی جو آئی بی ایم کمپنی کے سابق ملازم ہیں کی مدد سے دھوکہ دہی کا ایک ریاکٹ تیار کیا اور معصوم بیروزگار نوجوانوں کو مذکورہ افراد کے ذریعہ انٹرویوز کروانے اور انہیں یقینی ملازمت فراہم کرنے کے بہانے 60 لاکھ روپئے ہڑپ لئے ۔ بعد ازاں رمنا راؤ نے نوجوانوں کو فرضی تقررات نامے بھی حوالے کئے ۔ سی سی ایس پولیس نے دھوکہ باز کو گرفتار کرتے ہوئے نامپلی کریمنل کورٹ کے میٹرو پولیٹین مجسٹریٹ کے اجلاس پر پیش کیا اور بعد ازاں اسے جیل منتقل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT