Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / بے روزگاروں کو روزگار کا جھانسہ دینے والے دھوکہ باز گرفتار

بے روزگاروں کو روزگار کا جھانسہ دینے والے دھوکہ باز گرفتار

حیدرآباد /8 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بے روزگار نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں ملازمت فراہم کرنے کا جھانسہ دینے والے دو دھوکہ بازوں کو سائبر کرائم پولیس نے اترپردیش سے گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر اویناش موہنتی نے بتایا کہ 20 سالہ راجیش کمار اور اس کا ساتھی 26 سالہ نصیر الدین عرف عامر متوطن نوئیڈا ، اترپردیش نے مشیرآباد کے ساکن کے شیو کمار کو شائن ڈاٹ کام ویب سائیٹ کے ذریعہ اسے راغب کیا اور اسے بڑی کمپنی میں ملازمت فراہم کرنے کا دعوی کیا ۔ اس سلسلے میں شیو کمار سے دھوکہ بازوں نے بطور سیکوریٹی دیڑھ لاکھ روپئے فراہم کرنے کیلئے کہا اور اس رقم کو آن لائین منتقل کروایا ۔ دھوکہ کا شکار ہونے کے بعد شیو کمار نے سائبر کرائم پولیس سے شکایت درج کروائی جس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور ٹکنیکی شواہد کی بنیاد پر راجیش کمار اور نصیر الدین کو اترپردیش سے گرفتار کرکے انہیں حیدرآباد منتقل کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ دھوکہ باز آئے دن مختلف حربے استعمال کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT