Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / بے روزگاروں کو سرکاری ملازمت کا جھانسہ

بے روزگاروں کو سرکاری ملازمت کا جھانسہ

نقد رقم ، فرضی شناختی کارڈس ، تقرر نامے ضبط ، ملزم گرفتار
حیدرآباد ۔ /15 مئی (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے ایک شاطر دھوکے باز کو گرفتار کرلیا جس نے بے روزگار نوجوانوں کو سرکاری ملازمت فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے لاکھوں روپئے ہڑپ لئے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ جی پرکاش ورما ساکن ضلع میدک ایرٹیل موبائیل شاپ میں ملازمت کررہا تھا لیکن اس کی ماں کے انتقال کے بعد اس نے سرکاری ملازمت حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا ۔ پرکاش ورما نے بے روزگار نوجوانوں کو تحصیلدار دفتر میں جونیر اسسٹنٹ گریڈ II کی ملازمت فراہم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کئی نوجوانوں سے 50 ہزار تا ایک لاکھ روپئے حاصل کئے ۔ اتنا ہی نہیں مذکورہ دھوکے باز نے فرضی تقرر نامے بھی حوالے کرتے ہوئے بعض افراد سے 12 لاکھ روپئے وصول کرلئے اور فرضی تقرر نامے کی بنیاد پر نوجوان سرکاری ملازمت کیلئے سرکاری دفاتر پہونچنے پر انہیں دھوکہ دہی کا شکار ہونے کا پتہ چلا ۔ اس ضمن میں پولیس پنجہ گٹہ اور پیٹ بشیرآباد پولیس نے دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس پولیس نے جی پرکاش ورما کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے نقد رقم ، فرضی شناختی کارڈ فرضی تقرر نامے اور ایک موبائیل فون برآمد کرتے ہوئے اسے پنجہ گٹہ پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT