Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / بے روزگاروں کو پولیس میں ملازمت کیلئے تربیت

بے روزگاروں کو پولیس میں ملازمت کیلئے تربیت

25مئی سے ٹریننگ کا آغاز،10 مئی ادخال درخواست کی آخری تاریخ
حیدرآباد۔/5مئی، ( سیاست نیوز) راچہ کنڈہ پولیس نے بے روزگار نوجوانوں کو محکمہ پولیس میں ملازمت کے لئے تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس محکمہ کی اطلاعات کے مطابق اس ضمن میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ایس سی، ایس ٹی، بی سی امیدواروں کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔ اس مفت تربیت کا آغاز 25مئی سے ہوگا۔ جبکہ درخواست 10مئی کو اپنے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں داخل کرنی ہوگی اور تمام تفصیلات کو درج کروانا ہوگا۔ پولیس کی جانب سے دی جارہی اس تربیت کے لئے امیدواروں کا انتخاب اسکریننگ ٹسٹ کے ذریعہ ہوگا جو 15مئی کے دن راچہ کنڈہ کمشنریٹ حدود کے چادرگھاٹ، اپل، ادی میٹلہ، بھونگیر اورچوٹ اپل میں لیا جائے گا۔ امیدواروں کو مرکز کی اطلاع متعلقہ پولیس اسٹیشنس سے حاصل کرنا ہوگا جس کے سبب انہیں آسانی ہوگی۔ امتحان صبح 10 بجے تا ساڑھے گیارہ بجے تک رہے گا۔ پولیس نے 9 بجے تک امتحانی مراکز پہنچنے کی امیدواروں سے خواہش کی ہے۔امیدوار کی عمر 18سے 22سال ہونی چاہیئے جبکہ ایس سی، ایس ٹی اور بی سی کیلئے 5 سال کی رعایت رکھی گئی ہے۔ اس طرح ہوم گارڈ 30سال عمر تک بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدوار کا قد 148سنٹی میٹر ( مرد ) اور 153 سینٹی میٹر (خاتون) کے لئے ہونا لازمی ہے۔ ایس سی، ایس ٹی اور بی سی امیدواروں کے علاوہ پولیس ملازمین کے بچوں اور ہوم گارڈز کو خصوصی اہمیت دی جائے گی۔ تربیت ادی بٹلہ، عنبرپیٹ، چوٹ اپل اور بھونگیر میں دی جائے گی۔ امیدواروں راچہ کنڈہ کنٹرول کے فون نمبر 9494221100 اور واٹس اپ 9490617111 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT