Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / بے روزگاری اور بیوی سے دوری ، نوجوان کی خودکشی

بے روزگاری اور بیوی سے دوری ، نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد /8 ستمبر ( سیاست نیوز ) بے روزگاری اور بیوی سے دوری ایک شخص کی موت کا سبب بن گئی ۔ جہاں 24 سالہ پروین کمار نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ چیتنیہ پوری پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پروین کمار نے ایک سال قبل وجئے واڑہ میں سندھیہ نامی ایک لڑکی سے شادی کی تھی اور دونوں شہر منتقل ہوگئے تھے ۔ پروین کمار بے روزگار تھا اور اپنے ساتھی کے ہمرہ اس کے کمرے میں رہتا تھا اور سندھیہ خانگی ملازممہ تھی جو لیڈیز ہاسٹل میں رہتی تھی ۔ پروین گرین ہلز کالونی چیتنیہ پوری میں رہتا تھا ۔ روزگار کی تلاش میں ناکامی اور بیوی سے دوری پر وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس چیتنیہ پوری مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT