Friday , January 19 2018
Home / جرائم و حادثات / بے روزگار وںکو جھانسہ دینے والا ریاکٹ بے نقاب

بے روزگار وںکو جھانسہ دینے والا ریاکٹ بے نقاب

حیدرآباد 26 ڈسمبر (سیاست نیوز)بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت کا جھانسہ دینے والے ایک ریاکٹ کو پولیس نے بے نقاب کردیا اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ ٹاسک فورس ایسٹ زون کی ٹیم نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی انجام دی اور 45 سالہ محمد عبدالرحمن عرف اکرم کو گرفتار کرلیا جو بھولک پور مشیر آباد علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اکرم ریلوے میں کنٹراکٹ

حیدرآباد 26 ڈسمبر (سیاست نیوز)بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت کا جھانسہ دینے والے ایک ریاکٹ کو پولیس نے بے نقاب کردیا اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ ٹاسک فورس ایسٹ زون کی ٹیم نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی انجام دی اور 45 سالہ محمد عبدالرحمن عرف اکرم کو گرفتار کرلیا جو بھولک پور مشیر آباد علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اکرم ریلوے میں کنٹراکٹ ملازمت دلانے کا جھوٹا جھانسہ دیکر تقریبا 30 افراد سے 30 لاکھ روپئے ہڑپ چکا تھا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے فرضی شناختی فرضی اپائنمنٹ لیٹراور دیگر اشیاء ضبط کرلیا ۔ اکرم سابقہ میں دو مربتہ سال 2007 میں گوپال پورم پولیس کی جانب سے جیل جا چکا ہے ۔ یہ شخص دھوکہ دہی کے معاملات میں ماہر ہے ۔ اس نے آسان راستہ سے جلد دولت مند بننے کی خواہش میں اس راستہ کو اپنایا اور بے روزگار نوجوانوں کو دھوکہ دیکر بھاری رقم ہڑپ رہا تھا۔ اکرم سابق میں ساوتھ سنٹرل ریلوے میں کنٹراکٹ ملازمت انجام دے چکا ہے ۔ سال 2006 اور سال 2007 میں خرابی صحت کے باعث اس نے ملازمت کو ترک کردیا تھا جس کے بعد وہ اپنے طور پر پلمبنگ کے کام کررہا تھا ۔ اس نے ایک منصوبہ تیار کیا ۔ اس شخص کے ریلوے محکمہ میں اعلی افسروں سے بہترین تعلقات تھے۔ اس نے اپنے آپ کو ایک جاب کنسلٹنٹ ظاہر کرتے ہوئے ساوتھ سنٹرل ریلوے میں ٹکٹ کلکٹر پلمبر سوئپر اور اٹینڈر کی ملازمت دلانے کی پیشکش اور بے روزگار افراد کو دھوکہ دیا ۔ اس نے میرا بائی کے ذریعہ جو سکندرآباد کی ساکن ہے ۔ پیسے وصول کروائے چند افراد کو فرضی اپائنمنٹ لیٹر اور ڈریس بھی دیا تا کہ انہیں یقین دلایا جاسکے ۔ ٹاسک فورس نے ملزم کی گرفتاری کے بعد مزید کارروائی کیلئے اسے ترملگیری پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT