Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / بے روزگار گریجویٹس کیلئے انٹر پرینورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام

بے روزگار گریجویٹس کیلئے انٹر پرینورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : عثمانیہ یونیورسٹی ڈگری ، پی جی ڈپلوما ، انجینئرنگ ، ٹکنالوجی ، میڈیسن ،فارمیسی مینجمنٹ وغیرہ میں کامیاب بے روزگار گریجویٹس کے لیے چھ ہفتوں پر مشتمل ٹکنالوجی پر مبنی انٹرپرینور شپ ڈیولپمنٹ پروگرام کا ماہ اگست میں اس کے انٹر پرنیورشپ ڈیولپمنٹ سیل Q-No.B-21 عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد پر اہتمام کررہی ہے ۔ اس دوران پراجکٹ شناخت ، پراجکٹ رپورٹ تیاری ، فینانس کے ذرائع ، لائسنس اینڈ کلیرینس ، مارکیٹنگ مینجمنٹ ، کمیونیکیشنس اسکلس ، آر اینڈ ڈی ، ٹکنالوجیس پراجکٹ اپرسیلس وغیرہ پر معلومات فراہم کئے جائیں گے ۔ دلچسپی رکھنے والے ڈائرکٹر انٹر پرنیور شپ ڈیولپمنٹ سیل ، عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد 7 ۔ فون نمبرات 27072427 ۔ 9703054540 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT