Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / بے روزگار گریجویٹس کے لیے انٹر پرینر شپ ڈیولپمنٹ پروگرام

بے روزگار گریجویٹس کے لیے انٹر پرینر شپ ڈیولپمنٹ پروگرام

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : انٹر پرینٹر شپ ڈیولپمنٹ سیل ، عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے ڈگری ، پی جی ڈپلومہ ان انجینئرنگ ٹکنالوجی ، میڈیسن ، فارمیسی ، مینجمنٹ وغیرہ کامیاب بے روزگار گریجویٹس کے لیے 6 ہفتوں کے ٹکنالوجی پر مبنی انٹرپرینر شپ ڈیولپمنٹ پروگرام کا ماہ اگست میں اہتمام کیا جارہا ہے ۔ جس میں پراجکٹ نشاندہی ، پراجکٹ رپورٹ کی تیاری ، مالی ذرائع ، لائسنس اینڈ کلیرنس ، مارکیٹنگ مینجمنٹ وغیرہ کا احاطہ کیا جائے گا ۔ دلچسپی رکھنے والے ڈائرکٹر ، انٹرپرینر شپ ڈیولپمنٹ سیل ، عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد ( فون 27072427 ) سے ربط کرسکتے ہیں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT