Saturday , August 18 2018
Home / ہندوستان / بے شرمی کی بھی حد ہوتی ہے : عاپ

بے شرمی کی بھی حد ہوتی ہے : عاپ

نئی دہلی 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج عام آدمی پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ پارٹی کو حاصل ہونے والے عطیے ’’مشکوک‘‘ ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ اگر وہ اپنے دعوے کے مطابق دیانتدار ہوتی تو وہ ان کے بارے میں وضاحت پیش کرتی۔ اُنھوں نے کہاکہ کجریوال بددیانتی اور جھوٹ کی بنیاد پر دہلی کی حکومت قائم کرنا

نئی دہلی 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج عام آدمی پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ پارٹی کو حاصل ہونے والے عطیے ’’مشکوک‘‘ ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ اگر وہ اپنے دعوے کے مطابق دیانتدار ہوتی تو وہ ان کے بارے میں وضاحت پیش کرتی۔ اُنھوں نے کہاکہ کجریوال بددیانتی اور جھوٹ کی بنیاد پر دہلی کی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں۔ اروند کجریوال کی پارٹی نے بی جے پی اور کانگریس پر کرپشن کے الزامات عائد کئے اور کہاکہ سچائی بہت جلد سامنے آجائے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ جو کچھ نظر آتا ہے وہ سچ ہونا ضروری نہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ بے شرمی کی بھی حد ہوتی ہے۔ پٹنہ سے موصولہ اطلاع کے بموجب جے ڈی یو کے سینئر قائد نتیش کمار نے آج عام آدمی پارٹی قائد کجریوال کو دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے خواہش کی کہ کجریوال بی جے پی کی کھل کر مذمت کریں گے۔ آر جے ڈی صدر لالو پرساد نے بھی اِن کی تائید کی۔

TOPPOPULARRECENT