Saturday , February 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بے عزتی برداشت نہ کرتے ہوئے نوجوان کی خود کشی

بے عزتی برداشت نہ کرتے ہوئے نوجوان کی خود کشی

یلاریڈی ۔ 25 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : منڈل گندھاری کے درگم علاقہ حدود میں برمل تانڈا سے تعلق رکھنے والا 28 سالہ راجو نامی نوجوان نے سسرال کے رشتہ داروں کی طرف سے گالی گلوج اور حملہ کرنے پر بے عزتی سے دل برداشتہ ہو کر باولی میں گر کر خود کشی کرلی ۔ موپال منڈل کے بیراپور تانڈا سے تعلق رکھنے والی پدما کے ساتھ اس کی شادی 10 سال قبل انجام پائی تھی ۔ انہیں دو لڑکے بھی ہیں ۔ دو دن قبل شوہر بیوی کے درمیان جھگڑا پیش آیا ۔ برہم شوہر راجو اپنی بیوی کو مارا جس پر بیوی پدما مایوس ہو کر اسی تانڈا میں دوسرے گھر میں سو گئی وہاں سے فون کرتے ہوئے اپنے میکے والوں کو اس نے شوہر کے حملہ کرنے کی اطلاع دی ۔ جس کے بعد پدما کے ماں باپ کے ساتھ اور دیگر رشتہ داروں نے برمل تانڈا پہنچ کر داماد راجو کو گالی گلوج کیا اور اس پر بھی حملہ کیا ۔ جس پر راجو اپنی بے عزتی و رسوائی برداشت نہ کرتے ہوئے تانڈا کے قریب تانڈے کو پینے کا پانی سربراہ کرنے والی باولی میں کود کر خود کشی کرلی ۔ متوفی کی ماں راتلا بکی بائی کی شکایت پر کیس درج کرتے ہوئے پولیس نے نعش کا پنچنامہ کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری دواخانہ منتقل کیا ۔ راجو کی خود کشی کے ذمہ داروں میں موتی رام ، بھارتی ، پریم ، لال سنگھ ، بھوما کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس سب انسپکٹر مزید تحقیقات کررہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT