Saturday , February 24 2018
Home / ہندوستان / بے عزتی کے بعد ممبئی میں ایک شخص کی خودکشی

بے عزتی کے بعد ممبئی میں ایک شخص کی خودکشی

ممبئی۔12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی ممبئی میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں مبینہ طور پر ایک مسلم شخص نے اس وقت خودکشی کرلی جب 4 افراد نے اسے زدوکوب کرتے ہوئے جوتے پر تھوک پھینک کر اسے چاٹنے پر مجبور کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ جنوبی ممبئی کے کیفے فرائی ڈے علاقہ میں 35 سالہ شخص کو آپسی دشمنی کی بنیاد پر چار افراد نے شدید زدوکوب کا نشانہ بنایا اور ان میں سے ایک نے اپنے جوتے پر تھوک پھینکتے ہوئے اسے چاٹنے پر مجبور کیا۔ جس کے بعد مذکورہ شخص ان چاروں کے چنگل سے کسی طرح بچ کر نکل گیا تاہم گھر جانے کے بعد اپنی بے عزتی محسوس کرتے ہوئے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے جائے واقعہ پر پہنچ کر ایک سوسائڈ نوٹ برآمد کی جس میں چاروں افراد کے نام بتاتے ہوئے اپنی خودکشی کے لیے انہیں ذمہ دار قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT