Sunday , November 19 2017
Home / تفریح / ’’بے فکرے‘‘ کے بعد وانی کپور کے پاس کوئی فلم نہیں

’’بے فکرے‘‘ کے بعد وانی کپور کے پاس کوئی فلم نہیں

بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کی پہلی فلم شدھ دیسی رومانس اور دوسری فلم بے فکرے کی ریلیز کے درمیان تین سال کا وقفہ رہا، لیکن اداکارہ کو امید ہے کہ ان کی اگلی فلم سنیما گھروں میں پیش ہونے میں اتنا وقت نہیں لے گی۔ اداکارہ نے 2014ء میں تمل فلم ’’آہ کلیانم‘‘ میں بھی کام کیا تھا اور فی الحال کوئی دوسری فلم سائن نہیں کی ہے۔ وانی نے کہا مجھے واقعی امید ہے کہ میری دوسری اور تیسری فلم کے درمیان اتنا وقفہ نہیں ہوگا جتنا میری پچھلی فلموں کے درمیان تھا۔ میرا یقین ہے کہ میں جلد ہی کوئی بڑی فلم سائن کروں گی۔ وانی کپور کی پچھلی فلم آدتیہ چوپڑہ نے ڈائرکٹ کی تھی جس کے ہیرو رنویر سنگھ تھے۔ وہ فلم باکس آفس پر اتنی کامیاب نہیں ہو پائی لیکن وانی کا ماننا ہے کہ فلم اپنے وقت سے آگے کی تھی۔
اب بامبے ٹاکیز کا سیکویل بنے گا
2013ء میں چار ڈائرکٹرس نے ہندوستانی سنیما کے 100 سال مکمل ہونے کے موقع پر بامبے ٹاکیز بنائی تھی اس میں کرن جوہر، زویا اختر، انوراگ کیشپ اور دبانکر بنرجی کی الگ الگ موضوعات پر چار فلمیں تھیں، تین سال بعد یہی ڈائرکٹرس اس کی دوسری قسط بنانے جارہے ہیں۔ بامبے ٹاکیز 2 اور موضوع بھی وہی رہے گا ۔ کرن دبانکر اور انوراگ اپنی فلموں کے لئے سبجیکٹ بھی طے کریں گے جبکہ زویا اختر کی اسکرپٹ تیار ہے اور لیڈ میں بھومی پیڈونکر ہے۔

TOPPOPULARRECENT