Friday , June 22 2018
Home / جرائم و حادثات / بے قابو آر ٹی سی بس کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

بے قابو آر ٹی سی بس کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

حیدرآباد /2 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر میں آر ٹی سی بس کی بے قابو و بے لگام رفتار سے پیش آئے ایک اور حادثہ میں نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ 21 سالہ سید ریاض لکڑی کا پل کے مصروف ترین علاقہ میں آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ اس علاقہ میں گاڑیوں کی رفتار اور غیر مجاز پارکنگ اور خانگی بسوں کے سبب ٹریفک کا سنگین مسئلہ پایا جاتا ہے اور بارہا توجہ دہانی کے باوجود ارباب مجاز اور ٹریفک پولیس عوام کو اس سنگین خطرات سے بچانے میں اکثر طور پر ناکام ہو رہی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ نیلوفر مسجد بنجارہ ہلز علاقہ کے ساکن سید ریاض ، سید احمد کا بیٹا تھا جو پیشہ سے ڈیلیوری بوائے تھا ۔ جو اس نوجوان کا روزی کا ذریعہ تھا ۔ کل شام ریاض اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ سیف آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT