Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / بے قابو ہاتھی سے نمٹنے حیدرآباد کے مشہور شکاری شفاعت علی خان بہار روانہ

بے قابو ہاتھی سے نمٹنے حیدرآباد کے مشہور شکاری شفاعت علی خان بہار روانہ

حیدرآباد ۔ /7 جون ( سیاست نیوز ) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے مشہور شکاری نواب شفاعت علی خان کو بہار حکومت نے ہنگامی حالات میں طلب کرتے ہوئے بھاگلپور علاقہ میں عوام بشمول خواتین کو روند کر ہلاک کرنے والے ہاتھی کو ہلاک کرنے کے لئے خصوصی آپریشن کی ذمہ داری سونپی ۔ مسٹر شفاعت علی خان کو بہار حکومت نے انہیں دہلی سے بہار چیف منسٹر کے خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ طلب کرتے ہوئے بھاگلپور علاقہ میں محکمہ جنگلات کے ہمراہ ایک ٹیم کو تعینات کر دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 10 تا 12 سال کا نر ہاتھی نے اب تک چھ افراد بشمول دو خواتین کو روند کر ہلاک کر دیا اور کئی کھیتوں کی فصلوں کو بھی روند کر تباہ کر دیا ہے ۔ جھاڑکھنڈ کے جنگلاتی علاقہ سے بہار کے آبادی والے علاقہ میں بھٹک جانے والے اس خطرناک ہاتھی نے وہاں کی عوام کی نیند اڑا دی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مسٹر شفاعت علی خان نے اس ہاتھی پر قابو پانے اور اسے دوبارہ جنگل میں واپس بھیجنے کے لئے خصوصی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اور آج شام کی اطلاع موصول ہونے تک ہاتھی کو جھارکھنڈ کے سرحد پر جانے پر مجبور کر دیا گیا ۔ واضح رہے کہ مسٹر شفاعت علی خان نے ملک میں کئی علاقوں میں آدم خور شیر اور دیگر خطرناک جانوروں کو ہلاک کر دیا جو عوام کے لئے خطرناک ثابت ہو رہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT