Wednesday , April 25 2018
Home / سیاسیات / بے قاعدہ ڈپازٹ اسکیمات پر امتناع کیلئے لوک سبھا میں بل پیش

بے قاعدہ ڈپازٹ اسکیمات پر امتناع کیلئے لوک سبھا میں بل پیش

نئی دہلی ۔ 20 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ایک بل جس کا مقصد بے قاعدہ ڈپازٹ اسکیمات پر پابندی عائد کرنا ہے تاکہ بھولے بھالے انویسٹرس کو چٹ فنڈس جیسی اسکیموں کے ذریعہ دھوکہ سے بچایا جاسکے ، آج لوک سبھا میں شوروغل کے درمیان ہی پیش کردیا گیا۔ وزیر مملکت فینانس شیوپرتاپ شکلا نے یہ بل متعارف کروایا ۔ اس بل کا بنیادی مقصد ملک میں ناجائز طریقوں سے رقومات بٹورتے ہوئے مختلف سرگرمیوں میں مشغول کرنے کے جھوٹے دعوؤں کے رجحان سے نمٹنا ہے ۔ بل میں بتایا گیا کہ مختلف کمپنیاں اور ادارے موجودہ قوانین کی خامیوں کا فائدہ اُٹھارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT