Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بے قصور مسلم نوجوانوں کے مقدمات کی برخواستگی

بے قصور مسلم نوجوانوں کے مقدمات کی برخواستگی

بودھن /10 جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیرمین میناریٹی کمیشن آندھراپردیش جناب محمد عابد رسول خان نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ کمیشن کی موثر نمائندگی پر نظام آباد مستقر کے 19 تا 22 سال عمر کے کے پانچ بے قصور مسلم نوجوانوں کے خلاف ون ٹاون پولیس اسٹیشن میں کھولی گئی روڈی شٹ اور فرقہ وارانہ فسادات میں پولیس کو مطلوب مچرمین کی فہرست سے م

بودھن /10 جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیرمین میناریٹی کمیشن آندھراپردیش جناب محمد عابد رسول خان نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ کمیشن کی موثر نمائندگی پر نظام آباد مستقر کے 19 تا 22 سال عمر کے کے پانچ بے قصور مسلم نوجوانوں کے خلاف ون ٹاون پولیس اسٹیشن میں کھولی گئی روڈی شٹ اور فرقہ وارانہ فسادات میں پولیس کو مطلوب مچرمین کی فہرست سے مسمی سید اشفاق ، محمد عظیم الدین ، سید احمد ، سیدفاروق اور مرزا معز بیگ کے نام کو نکال دیا گیا اور پولیس اسٹیشن میں آویزاں غیر سماجی عناصر کے تصاویر کے ساتھ رکھی گئی ان معصوم مسلم نوجوانوں کے تصاویر ہٹا دئے گئے ۔ چیرمین کمیشن کے بموجب مذکورہ نوجوانوں کے سرپرست اپنے بچوں پر پولیس ظلم کا الزام عائد کریت ہوئے انہیں انصاف دلانے کی درخواست کے ساتھ میناریٹی کمیشن سے رجوع ہوئے تھے کمیشن نے مسلم نوجوانوں کے سرپرستوں کی درخواست پر فوری مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نظام آباد پولیس کی جانب سے مذکورہ نوجوانوں کے خلاف عائد کردہ الزامات و شواہد کا جائزہ لینے کے بعد کمیشن نے ہائی کورٹ کے رہنمایانہ ہدایت کی خلاف ورمئ کا پولیس کو مرتکب قرار دیا اور اقلیتی کمیشن نے مذکوہر نوجوانوں کو بے قصور قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کھولی گئی روڈی شٹ بند کردینے اور ان کے تصاویر پولیس اسٹیشن میں مطلوب ملزمین کی فہرست سے علحدہ کردینے کی ہدایت دی ۔ جناب عابدف رسول خان کے بموجب سپرنٹنڈنٹ پولیس نظام آباد مسٹر چندر شیکھر ریڈی نے اپنے مکتوب سلسلہ نشان No-GI-13/SP-NHRC-MC، D:225-2015 کے ذریعہ اقلیتی کمیشن کو بتایا کہ کمیشن کی ہدایت کے مطابق مذکورہ مسلم نوجوانوں کی روڈی شٹ بند کردی گئی اور ان کے تصاویر مطلوب غیر سماجی کارکنوں کی فہرست سے ہذف کردی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT