بے لوث خدمت کے جذبہ کے ساتھ سماج کی تعمیر پر زور

روٹری کلب آف حیدرآباد کی یوم آزادی تقریب ،رضوان حیدر و دیگر کا خطاب

روٹری کلب آف حیدرآباد کی یوم آزادی تقریب ،رضوان حیدر و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 15 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : روٹری کلب آف حیدرآباد کی جانب سے جو کہ ایک 65 سالہ قدیم کلب ہے ، دونوں شہروں کے دیگر 30 کلبس کے ساتھ 15 اگست کو ہوٹل ہریتا پلازا ، پریتک بھون میں 68 ویں یوم آزادی تقریب منائی گئی ۔ ڈاکٹر ای ہری بابو پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف حیدرآباد اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور اسسٹنٹ گورنر ہری ہرا پرساد اعزازی مہمان کی حیثیت سے اس تقریب میں شرکت کی ۔ جس کی صدارت روٹری کلب آف حیدرآباد کے صدر رضوان حیدر نے کی انہوں نے اپنے خیر مقدمی خطاب میں بے لوث خدمت کے روٹری کے نظریات کے ساتھ سماج کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیا جیسا کہ ماضی میں مہاتما گاندھی جیسے قائدین نے اسی جذبہ کے ساتھ کام کیا تھا ۔ اگر انہوں نے اپنی زندگیوں کی قربانی نہ دی ہوتی تو آج ہم کو آزادی کے ثمرات حاصل نہیں ہوئے ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ روٹری کلب آف حیدرآباد کی جانب سے گذشتہ کئی سال سے ہر سال اس پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اس تقریب میں اسسٹنٹ گورنر نے ڈسٹرکٹ گورنر ایم واسودیو کا پیام پڑھ کر سنایا ۔ جو ان کے پہلے سے طئے شدہ پروگرام کی وجہ اس تقریب میں شرکت نہیں کرپائے ۔ اس موقعہ پر سوشیالوجی کو ممتاز پروفیسر ڈاکٹر ای ہری بابو نے مختلف کلبس کے 130 روٹیرینس کو آزادی کا پیام دیا ۔ آخر میں چیرپرسن ٹوئین سٹیز پریسڈنٹس فورم نیتو سرانا نے شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر موجود تمام ارکان کی جانب سے قومی ترانہ گانے کے ساتھ اس تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔۔

TOPPOPULARRECENT