Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / بے موسم بارش اورآندھی سے 11لوگوں کی موت

بے موسم بارش اورآندھی سے 11لوگوں کی موت

جے پور،12اپریل(سیاست ڈاٹ کام)راجستھان میں کل شام بارش اورتیز آندھی سے تین بچوں سمیت 11لوگوں کی موت ہوگئی۔جبکہ کئی جگہوں پربجلی کے کھمبے اورپیڑگرنے سے عام زندگی متاثر رہی۔ ریاست میں بے موسم بارش اورآندھی سے فصلوں کو کافی نقصان ہواہے ۔جسے دیکھتے ہوئے حکومت نے ضلع کلکٹروں کوسروے کرنے کوکہاہے ۔آندھی اوربارش کے سبب کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لئے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایاگیاہے ۔آندھی اوربارش سے سب سے زیادہ نقصان ریاست کے بھرت پور،دھول پور،بھیل واڑااورادے پورکوہواہے ۔جہاں کئی جگہوں پربجلی کے کھمبے ،مکان اورپیڑگرگئے۔

TOPPOPULARRECENT