Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / بے موسم بارش کے نقصانات پر رپورٹ دینے وزیر برقی کی ہدایت

بے موسم بارش کے نقصانات پر رپورٹ دینے وزیر برقی کی ہدایت

حیدرآباد 7مئی (سیاست نیوز ) تلنگانہ کے وزیر بجلی جگدیشور ریڈی نے بے موسم بارش سے ضلع نلگنڈہ میں ہوئے فصلوں کے بھاری نقصانات کا فوراً جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ دینے کی افسروں کو ہدایت دی ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی سپلائی میں کسی طرح کا خلل پیدا نہ ہو نے پائے ۔ بے موسم بارش سے بجلی کے پول اور تار گرچکے ہیں اور انہیں فوراً تبدیل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بھیگی ہوئی اور بدرنگ دھان کی خریدی کو بھی یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کسانوں سے کہا کہ وہ پریشان نہ ہوں حکومت ان کو ہر طرح کی مدد فراہم کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT