Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / بے نامی اثاثے ‘ نعیم کے خاندان کو محکمہ انکم ٹیکس کی نوٹس

بے نامی اثاثے ‘ نعیم کے خاندان کو محکمہ انکم ٹیکس کی نوٹس

بھونگیر۔25ستمبر ( این ایس ایس ) انکم ٹیکس عہدیداروں نے مہلوک گینگسٹر بھونگیر نعیم کے ارکان خاندان کو آج نوٹس جاری کی ہے جس میں بے نامی اراضیات اور اثاثوں کے بارے میں 3اکٹوبر سے پہلے جواب داخل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ نعیم کے خاندان سے متعلق رکھنے والے پانچ ارکان کے نام پر نوٹس جاری کی گئی ہے جس میں اس کی ماں طاہرہ بیگم ‘ بہن سلیمہ بیگم ‘ حسینہ بیگم ‘ اہیلہ بیگم‘ حنا کوثر شامل ہیں ۔ محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے کہا کہ ان افراد نے کہا ہے کہ بھونگیر اور اطراف کے علاقوں کے علاوہ یادگیر گٹہ ‘ اوشاپور ‘ کیسرا ‘ کندن پلی اور حیدرآباد میں نعیم خاندان کے ارکان کی جائیدادوں کے بارے میں تفصیلات بیان کی جائیں ۔ پولیس نے کہا ہے کہ نعیم اکاؤنٹر کے بعد اس کے ٹھکانوں سے کئی جائیدادوں کی دستاویزات برآمد ہوئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT