Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / بے نامی لین دین سے بچئے: محکمہ انکم ٹیکس

بے نامی لین دین سے بچئے: محکمہ انکم ٹیکس

کالا دھن انسانیت کے خلاف جرم ، با ضمیر شہریوں سے برائی کو ختم کرنے کی اپیل
نئی دہلی۔10 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) محکمہ انکم ٹیکس نے آج عوام کو بے نامی معاملتوں سے ’’دور رہنے‘‘ کا انتباہ دیتے ہوئے انہیں تاکید کی کہ نئے قانون کے تحت خلاف ورزیوں کی صورت میں فوجداری کارروائی اور 7 سال تک قید بامشقت کی سزاء ہوسکتی ہے۔ محکمہ نے بڑے قومی اخبارات میں سرکاری اشتہار شائع کراتے ہوئے عوام کو اس تعلق سے چوکس کیا ہے۔’’ بے نامی لین دین سے دور رہیں‘‘ کے زیر عنوان محکمہ نے کالا دھن کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا اور باضمیر شہریوں سے اس لعنت کو ختم کرنے میں حکومت سے تعاون کرنے کی اپیل کی۔ آئی ٹی اڈورٹائزمنٹ میںکہا گیا کہ بے نامی دار (جس کے نام پر بے نامی معاملت ہو)، استفادہ کنندہ (جسے درحقیقت ادائیگی کی جائے) اور اس طرح کی معاملتوں میں تعاون کرنے اور اس کی ترغیب دینے والوں پر مقدمہ چلایا جائے گا اور انہیں بے نامی جائیداد کی مارکٹ والی واجبی قدر کے 25 فیصد تک جرمانہ کے علاوہ 7 سال تک قید بامشقت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ انکم ٹیکس محکمہ نے ملک بھر میں یکم نومبر 2016ء سے اکٹوبر 2017ء تک 517 نوٹسیں جاری کیئے، 541 قرقیاں کرتے ہوئے 1,833 کروڑ روپئے مالیت کے بے نامی جائیدادیں ضبط کرلیے ہیں۔ محکمہ نے یہ کارروائی یکم نومبر 2016ء سے نئے قانون کے تحت شروع کی ہے جو بے نامی معاملتیں (انسداد) ترمیمی ایکٹ 2016ء ہے۔ محکمہ کے اشتہار میں یہ بھی کہا گیا کہ جو افراد اس قانون کے تحت حکام کو غلط معلومات فراہم کریں گے وہ بھی مقدمہ کا سامنا کریں گے اور انہیں 5 سال قید کے علاوہ بے نامی جائیداد کی 10 فیصد مارکٹ ویلیو تک جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT