Sunday , November 19 2017
Home / پاکستان / بے نظیر بھٹو قتل کیس میں عدالتی فیصلہ محفوظ

بے نظیر بھٹو قتل کیس میں عدالتی فیصلہ محفوظ

راولپنڈی۔30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انسداد دہشت گردی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا،کیس کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اصغر خان نے کی جس میں پراسیکیوٹر، ایف آئی اے اور ملزمین کے وکلا نے دلائل مکمل کر لئے۔کیس کی سماعت 9 سال تک جاری رہی ۔بے نظیر قتل کیس میں 6 چالان عدالت میں پیش کئے گئے ۔ مقدمہ کے 141 گواہوں میں سے 68 کے بیانات ریکارڈ کئے گئے۔سابق صدر پرویزمشرف کا مقدمہ داخل دفتر،الگ ٹرائیل ہو گا۔سابق سی پی او سعود عزیز، ایس پی خرم شہزاد ضمانت پر ہیں، ملزمان عبدالرشید ،شیرزمان حسین گل اعتزاز شاہ جیل میں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT