Sunday , May 27 2018
Home / دنیا / بے نظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار ذاتی طور پر پرویز مشرف کو سمجھتا ہوں: بلاول بھٹو

بے نظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار ذاتی طور پر پرویز مشرف کو سمجھتا ہوں: بلاول بھٹو

لندن ۔ 27 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بینظیر کے قتل کا ذمے دار ذاتی طور پر وہ پرویز مشرف کو سمجھتے ہیں۔برطانوی صحافی اوئن بینٹ جونز سے خصوصی گفتگو میں پیپلز پارٹی کے صدرنشین نے کہا کہ وہ اس نوجوان لڑکے کو بینظیر کا قاتل نہیں سمجھتے جس نے 27 دسمبر 2007 کی شام راولپنڈی میں ان کی والدہ پر حملہ کیا تھا۔ انٹرویو میں بلاول کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف نے سیکیورٹی کو جان بوجھ کر ہٹایا۔ مشرف نے صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میری والدہ کو قتل کرایا تھا۔بلاول بھٹو کے مطابق پرویز مشرف نے بینظیر بھٹو کو براہِ راست دھمکی دی اور کہا کہ اُن کے تحفظ کی ضمانت مشرف کے ساتھ تعاون پر منحصر ہے۔

TOPPOPULARRECENT